گریٹر اقبال پارک واقعہ ، روزنامہ پاکستان کی طرف سے معاملہ اٹھائے جانے پر ڈی آئی جی آپریشنز کو او ایس ڈی ، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ)گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے واقعے اور پھر روزنامہ پاکستان کی طرف سے مسئلہ اٹھائے جانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ایس ایس پی آپریشنز اور متعلقہ ایس پی کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ، گریٹر اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو بھی معطل کر دیا گیا ۔ آئی جی پنجاب نے خاتون کے واقعے پر ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کی ، وزیر اعلیٰ کو واقعے کے تمام پہلووں سے آگاہ کیا گیا۔یادرہے کہ روزنامہ پاکستان نے یہ ایشو اٹھا یا تھا، 15 کے کال ریکارڈ کے باوجود کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوئی تھی جس کے بعد یہ معاملہ روزنامہ پاکستان نے اٹھایا تو سوشل میڈیا پر بھی ہنگامہ برپا ہوگیا اور حکومت نے بھی اس پر نوٹس لے لیا۔ویڈیو دیکھئے