اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام میں توسیع کردی ،اب پانچ کی بجائے سات شہروں میں 16ٹرکوں کے ذریعے کھانے کی تقسیم ہو گی ،احساس پروگرام کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکتوبر تک اس پروگرام کے تحت 29 شہروں میں غریب عوام تک مفت کھانا پہنچایا جائے گا تاکہ کوئی بھی بھوکا نہ سوئے۔نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ’’احساس ‘‘کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام میں توسیع پر بریفنگ بھی دی گئی،وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت فی الوقت پانچ شہروں اسلام آباد ،راولپنڈی ،لاہور ،فیصل آباد اور پشاور میں کھانا تقسیم کیا جاتاہے ، اب تک ان پانچ شہروں میں آٹھ لاکھ 31 ہزار سے زائد مزدوروں کو کھانا پہنچایا گیا ہے ، توسیع کے بعد اب ملتان اور گوجرانوالہ سمیت سات شہروں میں 16ٹرکوں کے ذریعے کھانے کی تقسیم ہو گی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکتوبر سے پروگرام کے تحت 29شہروں میں 40 ٹرکوں کے ذریعے کھانا پہنچایا جائے گا ، روزانہ 40 ہزار افراد اور سالانہ 14 لاکھ 60 ہزار افراد کو کھانا پہنچایا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پناہ گاہ میں کھانے کے انتظام اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…