کابل سے غیرملکی مسافروں کو لےکر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کابل سے غیر ملکی مسافروں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی، پرواز پی کے 6250 نے 4 بجکر 9 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پرواز سے 140 سے زائد غیر ملکی مسافر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا ایک بوئنگ 777 طیارہ کابل ایئرپورٹ پرموجود ہے، پاکستان انٹرنیشنل کی دوسری پرواز پی کے 6254 میں بورڈنگ جاری ہے۔
پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل کے چیف آپریٹنگ آفیسر ارشد ملک اگلی پرواز سے واپس آئیں گے۔