کے الیکٹرک کی عدالت کو مستقبل میں بجلی بند نہ ہونے کی یقین دہانی

کراچی (قدرت روزنامہ)کے الیکٹرک انتظامیہ نے بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر سندھ ہائی کورٹ سے معذرت کر لی۔سندھ ہائی کورٹ میں بجلی بند ہونے کا معاملے پر کے الیکٹرک حکام نے عدالت کو مستقبل میں بجلی بند نہ ہونے سے متعلق یقین دہانی کرا دی۔سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک سی ای او کا وارنٹ واپس لے لیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے کے الیکٹرک سی ای او کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سی ای او کے الیکٹرک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کے الیکٹرک حکام عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کے الیکٹرک کی وجہ سے بند نہیں ہے، پورے ملک کا نظام بیٹھا ہوا ہے۔جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ ہائی کورٹ کے الیکٹرک کو ماہانہ 60 لاکھ روپے بجلی کا بل دیتی ہے، بجلی نہیں ہو گی تو عدالتیں کیسے چلائیں؟جسٹس صلاح الدین کا کہنا تھا کہ بجلی نہیں ہے تو موبائل جنریٹر سے بجلی فراہم کرنا کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے۔