بجلی پھر مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی ایک اور درخواست جمع کروا دی۔نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست میں بجلی 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس پر 26 اکتوبر کو سماعت کی جائے گی۔واضح رہے کہ مذکورہ درخواست کےالیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے ہے۔