بجلی پھر مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی ایک اور درخواست جمع کروا دی . نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے .


نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست میں بجلی 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس پر 26 اکتوبر کو سماعت کی جائے گی . واضح رہے کہ مذکورہ درخواست کےالیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے ہے .

. .

متعلقہ خبریں