پاکستان پر پیسوں کی بارش، 23 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری،قوم کیلئے شاندار خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم سے شکار پور ۔ راجن پور سیکشن کو منصوبے کے تحت 2 لین سے 4 لین کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے جانے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ قرض 222 کلو میٹر قومی شاہراہ این 55 شکار پور ۔ راجن پور کی اپ گریڈیشن کے لیے ہے۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ شکار پور ۔​​​​​​​ راجن پور سیکشن کو منصوبے کے تحت 2 لین سے 4 لین کیا جائے گا، این 55 کی اپ گریڈیشن سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کوریڈور کے تحت ہوگی۔خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس سے قبل پاکستان کے لیے 500 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے چکا ہے، اس قرض سے پاکستان کرونا ویکسین کا حصول ممکن بنائے گا۔قرض کی اس رقم کو صحت سے متعلق سہولیات بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

Recent Posts

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

10 mins ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

28 mins ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

45 mins ago

مرد حضرات سُکینہ کی تعریف کیسے کرتے ہیں: اداکارہ کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرد حضرات اُن کی…

57 mins ago

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

1 hour ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

1 hour ago