پاکستان

بائیڈن کا بیان حیران کن ہے، ہم ایٹمی اثاثوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بائیڈن کا بیان حیران کن ہے، ہم ایٹمی اثاثوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جوبائیڈن کا بیان حیران کن ہے، امریکی صدر کے بیان پر وزیراعظم سے بات کی ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کریں گے، پاکستان اپنی سالمیت کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نیوکلیئر اثاثے انتہائی محفوظ ہیں، بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں کی سیکورٹی ناقص ہے، امریکا اس پر بات کرے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم تاریخی سیلاب کا مقابلہ کرتے آرہے ہیں، جب سے یہ سلسلہ شروع ہوا ہے ہماری آج تک ترجیح یہی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کئی اضلاع آج بھی پانی میں ہیں، کوشش ہے کہ ان کی بحالی کے لئے امداد اکٹھی کریں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایگریکلچر انفرا اسٹرکچر ہویا شہری آبادی بحالی کے کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 16 اکتوبر کو کل ضمنی الیکشن ہورہا ہے اور یہ الیکشن بہت اہم ہے۔

متعلقہ خبریں