اشرف غنی کی 42 سالہ بیٹی کس ملک میں زندگی گزار رہی ہیں؟جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہانہیں رہے گی
نیو یارک (قدرت روزنامہ)اشرف غنی کی 42 سالہ بیٹی کس ملک میں زندگی گزار رہی ہیں؟جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہانہیں رہے گی ۔۔۔ مریم غنی جن کے والد مبینہ طور پر 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر نقد لے کر افغانستان سے فرار ہوئے ہیں اور انہیں انسانی بنیادوںپر دبئی میں پناہ دی گئی ہے۔ البتہ اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں اشرف غنی نے اس بات کی تردید کردی ہے۔امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 42 سالہ مریم غنی بروکلین کے کلنٹن ہِل میں ایک پرتعیش گھر میں رہتی ہیں۔ویژوئل آرٹسٹ اور فلم ساز مریم غنی امریکا میں پیدا ہوئیں اور وہیں پرورش پائی، ان کے بارے کہا جاتا ہے کہ وہ غیر روایتی طرز زندگی گزار رہی ہیں جو کہ افغانستان کی عام خواتین کی زندگی سے بہت مختلف ہے۔