لیگی رہنما کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئندہ سماعت پر مسلم لییگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد کی جائے گی . تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ اور ضلعی احکامات کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی .

تھانہ وارث خان پولیس نے ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا تھا .
کیپٹن (ر) صفدر اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے . سول جج صداقت علی خان نے ملزم کو مقدمہ کے چالان کی کاپی فراہم کردی اور کہا کہ آئندہ تاریخ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائیگی
عدالت نے مذید . سماعت 22اکتوبر تک ملتوی کر دی . تھانہ سٹی میں درج مقدمہ میں جج عمران اکرم چھٹی پر یونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی . اس مقدمہ کی آئندہ تاریخ سماعت بھی 22 اکتوبر مقررکر دی گئی . کیپٹن (ر) صفدر کے علاوہ دیگر نامزد ملزمان کو اس کیس میں عدالت بری کر چکی یے . 2018 میں کیپٹن (ر) صفدر سمیت دیگر کے خلاف پانچ مقدمات درج ہوئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں