دانیہ ملک کی والدہ کے بشریٰ اقبال پر سنگین الزامات، نئے انکشافات بھی کردیئے


لاہور (قدرت روزنامہ)رکنِ قومی اسمبلی و میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ نے بشریٰ اقبال پر سنگین الزامات لگائے ہیں . دانیہ کی والدہ سلمیٰ بی بی نے بتایا کہ شادی کے بعد دانیہ لوہے سے بنے ایک کمرے میں رہتی تھی اور اس کمرے کے اندر ایک خفیہ لاکر موجود تھا جس میں 25 کروڑ روپے رکھے تھے .


سلمیٰ بی بی نے اپنے داماد عامر لیاقت کے بارے میں بتایا کہ جب عامر دانیہ کو لے کر سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس گئے تھے اور ان کی تصویر وائرل ہوئی تو اس کے بعد ایک شخص آیا اور عامر لیاقت کو 25 کروڑ روپے دے گیا .

اس بارے میں عامر لیاقت نے دانیہ کو کہا تھا کہ ان کو ایک نجی ٹی وی چینل سے پیسے آئے ہیں اور کل 40 کروڑ روپے ملنے ہیں، جن میں سے 25 کروڑ ملے ہیں . انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کی موت سے چار دن قبل ان کی میری بیٹی کے ساتھ صلح ہوگئی تھی، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں اور ان میں کچھ ثبوت میری بیٹی یوٹیوب اور انسٹاگرام پر بھی ڈال چکی ہے .

سلمیٰ بی بی نے بشری اقبال سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ بشری کا دعوی ہے میری بیٹی دانیہ کے باعث عامر لیاقت ڈپریشن میں جاکر فوت ہوئے، اس لیے دانیہ کو پھانسی دو، تو اس کے لیے بھی یہ ضروری ہے کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہو تاکہ معلوم ہو سکے کہ ان کی اچانک موت کی وجہ کیا تھی .
دانیہ کی والدہ نے بشری اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیوں پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتیں . \واضح رہے کہ مشہور ٹیلی ویژن میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین 9 جون 2022 کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے .

. .

متعلقہ خبریں