وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا ہے، بجلی کے ریٹ میں سوا 4 روپے کی کمی کی ہے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اکتوبر کے بل میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، یہ کمی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ستمبر کے بجلی بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، نیپرا نے 14 اکتوبر کو سال 2021-22 کی چوتھی سہ ماہی کا فیصلہ دیا تھا۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

2 hours ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

3 hours ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

3 hours ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

3 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

3 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

3 hours ago