ناک کی سرجری کروائی ہے، وجہ بتانا ضروری نہیں سمجھتی، شروتی ہاسن
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی ناک کی سرجری کروائی ہے اور یہ بہت واضح بھی ہے، لیکن مجھے کسی کو بھی اس سرجری کی وجہ بتانے کی ضرورت نہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شروتی نے کہا کہ میری ناک ٹوٹی ہوئی تھی اور میں نے اپنی پہلی فلم میں ٹوٹی ہوئی ناک کے ساتھ ہی اداکاری کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سرجری کے ذریعے میں اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کی کوشش کر رہی ہوں تو کسی کو کیا مسئلہ ہے؟انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی کہ میں کسی کو بتاؤں کہ میں ایسی کیوں نظر آنا چاہتی ہوں۔
شروتی کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی سرجری وغیرہ کروانا چاہتے ہیں کروائیں، نہیں کروانا چاہتے نہ کروائیں، مجھے کسی سے کوئی مسئلہ نہیں۔