امریکی صدر کے بیان سے عمران خان کا سازش والا بیانیہ ختم ہوگیا، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امریکی صدر کے بیان سے عمران خان کا سازش والا بیانیہ ختم ہوگیا۔امریکی صدر جو بائڈن کے بیان کی وجہ پاکستان کی روس-یوکرین پالیسی ہو سکتی ہے، وزیر دفاغ خواجہ آصف ۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیان سے عمران خان کا سازش والا بیانیہ ختم ہوگیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی صدر جو بائڈن کے بیان کی وجہ پاکستان کی روس-یوکرین پالیسی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر شہبازشریف کا ردعمل محتاط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن تک دیکھیں گے اگر پھر ضرورت ہوئی تو اس ردعمل کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے امریکی صدر کے بیان کے تناظر میں کہا ہے کہ اگر اپنے مفاد کے لیے ان کے سامنے کھڑا ہونا پڑے تو بالکل ہونا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل بول نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان سے متعلق دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لوگ پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لیے منتخب کرتے ہیں، اگر اپنے مفاد کے لیے ان کے سامنے کھڑا ہونا پڑے تو بالکل ہونا چاہیے۔

وہ لوگ اپنی مرضی کے مطابق پالیسی بناتے ہیں جب کہ میرا بھی یہی کہنا ہے کہ ہمیں بھی اپنی مرضی کی پالیسی بنانی چاہیے، اپنے مفاد کے لیے ان کے سامنے کھڑا ہونا پڑے تو ایسا ضرور کرنا چاہیے۔عمران خان نے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول ان کے پیر بھی پڑے اور شہباز شریف نے وہاں مانگا بھی کہ ہم مر گئے لٹ گئے، لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا، جب آپ ان کے سامنے لیٹ جاتے ہیں تو وہ ڈومور کرواتے ہیں، بدقسمتی سے ہمارے حکمران سمجھتے ہیں کہ اگر ہم امریکا کے سامنے جھک جائیں، ان کی جنگ میں شامل ہوجائیں، اپنے لوگ قربان کردیں تو شاید وہ ہمارے ساتھ اچھے ہو جائیں لیکن ایسا نہیں ہے۔
چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان کو دیکھیں تو اس کے دو پہلو ہیں ایک تو یہ کہ ان لوگوں نے امریکا کو خوش کرنے کی جتنی بھی کوشش کی لیکن امریکا نے پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو جہاں رکھنا چاہتے تھے وہیں رکھا، کیوںکہ ان کی پالیسی میں اس وقت بھارت ان کا اسٹرٹیجک شراکت دار ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جب آپ اپنے ملکی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں تو یہ ممالک آپ کی عزت کرتے ہیں۔ جب میں وزیراعظم تھا تو کبھی اس طرح کا بیان آیا؟ ایک مرتبہ ٹرمپ نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان پر الزام تراشی کی تو پھر میں نے ٹوئٹر پر جو جواب دیا تھا وہ ریکارڈ پر ہے۔

Recent Posts

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

6 mins ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

15 mins ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

27 mins ago

سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن…

36 mins ago

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

46 mins ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

53 mins ago