بحران سے نکلنے کیلئے مفتاح اسماعیل جیسے مشکل فیصلے کرنا ہونگے ،ڈاکٹرعشرت حسین

بنگلادیش میں حکومت جو بھی ہو پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں،سری لنکاکی معاشی صورت حال میں بہت فرق ہے، بھارت نے نوے کی دہائی میں نجکاری شروع کی پاکستان میں ایسانہ ہوا، حکومت کو کاروبار نہیں کرناچاہیے، نجکاری کرنا ہوگی،سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا تقریب سے خطاب

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین نے کہاہے کہ بنگلادیش میں حکومت جو بھی ہو پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں، بحران سے نکلنے کے لیے مفتاح اسماعیل جیسے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے . کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکاکی معاشی صورت حال میں بہت فرق ہے، بھارت نے نوے کی دہائی میں نجکاری شروع کی پاکستان میں ایسانہ ہوا، بنگلادیش میں حکومت جو بھی ہو پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں .

سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ وفاق کے پاس تنخواہیں دینے کے بھی پیسے نہیں ہوتے، بحران سے نکلنے کے لیے مفتاح اسماعیل جیسے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے . ڈاکٹرعشرت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت کو کاروبار نہیں کرناچاہیے، نجکاری کرنا ہوگی، ٹیکس چوری کے لیے کاروباری افراد کو تمام طریقے معلوم ہیں، یومیہ لاکھوں کا کاروبار کرنے والے بھی ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، جو ٹیکس نیٹ میں ہیں ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا جا رہاہے .

. .

متعلقہ خبریں