ووٹر لسٹوں پر تحفظات ہیں: فرخ حبیب

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹوں پر تحفظات ہیں، رانا ثناء اللّٰہ نے دو بار ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ لوگوں میں بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت نہیں، عام آدمی کی تو انہوں نے کمر توڑ دی ہے اور اسحاق ڈار کو بلا لیا۔
فیصل آباد میں فرخ حبیب نے پولنگ اسٹیشن 227 پر ووٹ بھی کاسٹ کیا۔واضح رہے کہ این اے 108 فیصل آباد میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔
اس نشست سے سابق وزیرِ اعظم عمران خان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر عابد شیر علی پی ڈی ایم کے امیدوار ہیں۔این اے 108 فیصل آباد کی یہ نشست پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔