کراچی میں دورانِ پولنگ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا: آئی جی سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں پولنگ کے دوران کہیں بھی کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا . کراچی کے علاقے ملیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح سے پولنگ کا عمل جاری ہے، کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا .


آئی جی سندھ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پولیس اور رینجرز کام کر رہی ہیں . انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے تمام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ خود لے رہا ہوں .
واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے . صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی .

. .

متعلقہ خبریں