کراچی (قدرت روزنامہ)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں پولنگ کے دوران کہیں بھی کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔کراچی کے علاقے ملیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح سے پولنگ کا عمل جاری ہے، کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پولیس اور رینجرز کام کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے تمام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ خود لے رہا ہوں۔
واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…