میکسیکو: بار میں فائرنگ، 12 افراد ہلاک

میکسیکو (قدرت روزنامہ)میکسیکو کے بار میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
حکام کے مطابق مرنے والوں میں 6 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں، جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا تھا۔