لندن سے بلّے پر خصوصی طور پر ٹھپہ لگانے کیلئے آنے والا شخص کون ہے؟

کراچی (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز 8 قومی اور 3 صوبائی نسشتوں پر ضمنی انتخاب ہوا۔سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی 2 نشستوں پر فاتح رہی۔
جہاں ضمنی الیکشن 2022 کے دوران ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کافی کم رہا وہیں سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا ایک شیدائی حامی لندن سے کراچی بلے پر ٹھپہ لگانے آن پہنچا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)


سوشل میڈیا پر اس وقت اس حمایتی کا ٹوئٹ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں اس صارف کا صرف قومی شناختی کارڈ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ صارف کی شناخت چھپی ہوئی ہے۔


سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق اس ٹوئٹر صارف کا نام صارم راشد ہے.صارم راشد کا اپنے ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ وہ بلے کو ووٹ دینے کے لیے وقت پر برطانیہ سے پاکستان پہنچے، ووٹ ڈالنے کے ٹھیک 3 گھنٹوں بعد وہ واپس لندن روانہ ہو گئے۔