ضمنی انتخابات میں بدترین شکست : نواز شریف پارٹی قیادت پر برہم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی بدترین شکست پرقائد نوازشریف نے پارٹی قیادت پر برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے لیگی وزرا اور عہدیداران کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت سے ضمنی انتخابات میں شکست کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔
پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ نوازشریف نے شکست کے اسباب جاننے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔گذشتہ روز ضمنی الیکشن کا میدان پی ٹی آئی نے مارتے ہوئے ن لیگ، اےاین پی اورایم کیوایم کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر دھول چٹا دی۔
تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی آٹھ میں سے چھ اور پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔عمران خان ایک ساتھ چھ نشستوں پر فتح حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی سیاست دان بن گئے۔قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر پیپلزپارٹی کامیاب رہی جبکہ ن لیگ قومی اسمبلی کی کوئی نشست نہ جیت سکی۔