ضمنی انتخابات میں بدترین شکست : نواز شریف پارٹی قیادت پر برہم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی . تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی بدترین شکست پرقائد نوازشریف نے پارٹی قیادت پر برہمی کا اظہار کیا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے لیگی وزرا اور عہدیداران کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت سے ضمنی انتخابات میں شکست کی فوری رپورٹ طلب کرلی .
پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ نوازشریف نے شکست کے اسباب جاننے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی . گذشتہ روز ضمنی الیکشن کا میدان پی ٹی آئی نے مارتے ہوئے ن لیگ، اےاین پی اورایم کیوایم کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر دھول چٹا دی .
تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی آٹھ میں سے چھ اور پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی . عمران خان ایک ساتھ چھ نشستوں پر فتح حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی سیاست دان بن گئے . قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر پیپلزپارٹی کامیاب رہی جبکہ ن لیگ قومی اسمبلی کی کوئی نشست نہ جیت سکی .

. .

متعلقہ خبریں