بھارتی اداکارہ کی خود کشی، وشالی ٹھکر کب اور کس سے شادی کرنے والی تھیں؟ اداکارہ کی سہیلی نے ایک اور انکشاف کر دیا

اندرو (قدرت روزنامہ)بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ وشالی ٹھکر کی خود کشی نے انڈسٹری کو ہلاکر رکھ دیاہے جبکہ پولیس کیس کی چھان بین کرنے میں لگی ہوئی ہے تاہم اس دوران ایک انکشاف یہ بھی ہواہے کہ اداکارہ اس سال کے آخر میں شادی کرنے جا رہی تھیں اور انہوں نے اپنے لیےدولہا بھی ڈھونڈ لیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ وشالی ٹھکر کے دوست وکاس سیٹھی اور ان کی اہلیہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کی اداکارہ سے موت سے ایک دن قبل یعنی 15 اکتوبر کو بات ہوئی تھی ، وشالی نے بتایا کہ وہ اس سال کے آخر میں شادی کرنے جارہی ہیں ۔پولیس کو وشالی کی لاش کے قریب سے ایک خط بھی ملا ہے جس میں کہا گیا کہ ان کا سابقہ بوائے فرینڈ انہیں ہراساں کر رہا تھا ۔اداکارہ وکاس سیٹھی اور ان کی اہلیہ جھانوی دراصل وشالی کے قریبی دوست تھے اور موت سے ایک دن قبل ہونے والی گفتگو میں وشالی نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی شادی کی خریداری کیلئے ممبئی آئے گی ، اور اداکارہ نے ہمارے ساتھ ہی رکنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔
وکاس کی اہلیہ نے بتایا کہ وشالی نے آخری گفتگو میں کہا کہ ہم سب بچوں کو لے کر گھومنے بھی جائیں گے ، اداکارہ نے ہمیں ” متیش “سے متعلق5 مہینے قبل بتایا تھا جس پر میں نے اس سے بات چیت بھی کی اور وہ مجھے بہت نرم مزاج کا معلوم ہوا، وہ جلد ہی شادی کرنے والے تھے ۔وشالی اور متیش کے اہل خانہ جلد ہی شادی کی تاریخ فائنل کرنے والے تھے اور جب میں نے آخری بار ہونے والی گفتگو میں اس سے شادی کے بارے میں پوچھا تو وشالی نے کہا کہ سب مست چل رہاہے لیکن جب ہمیں معلوم ہوا کہ اس نے خود کشی کر لی ہے تو ہم نے اس خبر کو جعلی قرار دیا اور میں نے وکاس سے کہا کہ آپ وشالی کو فون کریں لیکن کسی نے فون نہیں اٹھایا ۔پھر وشالی کے والد نے ہمیں اس افسوسناک خبر کے بارے میں بتایا ۔