”لڑکیوں کو یہاں سے بھیجیں ہماری بے عزتی ہو رہی ہے “ جنرل فیض حمید کی پاکستان ملٹری اکیڈمی میں بنائی گئی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کور کمانڈر بہاولپور جنرل فیض حمید کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ آرمی ٹریننگ سٹاف کی ڈانٹ ڈپٹ کھا رہے ہیں ، یہ دراصل پرانے دور کو یاد کرنے کا ایک بہانہ تھا ۔
تفصیلات کے مطابق جنرل فیض حمید نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں ہونے والی ” ری یونین “ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے دیگر بیچ میٹس کے ساتھ مل کر پرانے دنوں کی یاد تازہ کی اور سٹاف سے اسی طرح مشق لی جیسا کہ وہ کبھی اپنے 76 ویں لانگ کورس کے دوران کیا کرتے تھے ۔
اس مشق کے دوران جنرل فیض حمید کے کھڑے ہونے پر سٹاف نے اعتراض کیا جس پر ان کی کلاس ہوئی ، جنرل فیض حمید نے کہا کہ لیڈیز کو یہاں سے بھیج دیں ہماری بے عزتی ہو رہی ہے ، اس وقت وہاں پر کچھ خواتین تصاویر بنانے میں مصروف تھیں۔یاد رہے کہ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس وقت کور کمانڈر بہاولپور تعینات ہیں ۔