سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کی سالگرہ کا موقع ۔۔۔پی سی بی کی جاری کردہ اہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کی آج سالگرہ ہے ، جس پر پاکستان کرکٹ بور ڈکی جانب سے ان کیلئے نیک نیتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور محمد حفیظ کو سابق کپتان کہہ کر پکارتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی ، پی سی بی نے ساتھ میں ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں محمد حفیظ کو بہترین شاٹس لگاتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔