مسلمان ہیں اور میچ دیکھنے کے شوقین بھی۔۔۔؟؟؟ تو آپ کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے ۔۔۔اب میچ دیکھنے کیساتھ ساتھ عمرہ بھی کر سکیں گے

ریاض (قدرت روزنامہ)فیفا ورلڈکپ دیکھنے کیلئے قطر جانے والے مسلمان شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد ٹورنامنٹ دیکھنے کے ساتھ عمرے کی سعادت بھی حاصل کر سکیں گے۔ سعودی گزٹ کے مطابق قطر کیوزارت خارجہ کے ویزہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے مسلم شائقین کو عمرے کی ادائیگی کی سہولت مسیر ہوگی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد کے لیے عمرے کا ویزہ مفت ہوگا،

ای ویزہ کے تمام اخراجات ریاست برداشت کرے گی  تاہم شائقین کے لیے میڈیکل انشورنس حاصل کرنا لازمی ہو گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویزے کی یہ سہولت 11 نومبر سے 18 دسمبر تک میسر ہوگئی جس کا مطلب ہے کہ ٹکٹ حاصل کرنے والے ورلڈ کپ شروع ہونے سے 10 دن پہلے سے لے کر ٹورنامنٹ کے آخری دن تک ملک میں گھوم سکیں گے۔ویزہ ہولڈرز پر کسی بھی قسم کی پابندی لاگو نہیں ہوگی، وہ جب چاہے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں اور جب جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔