سعودی عرب(قدرت روزنامہ)پیغمبرﷺ کی نعلین مبارک کی شبیہ کو سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر ’ایتھرا‘ میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا . غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ہجرت : رسول پاک ﷺ کےنقشِ قدم‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس نمائش کا بنیادی مقصد نبی مہربان ﷺ کی مکہ سے مدینہ ہجرت پر روشنی ڈالنا ہے .
اس نمائش میں پیش کی جانے والی نبیﷺ کے نعلین کی شبیہ کو اندلس کے کاریگروں نے تیار کیا ہے . مراکش سے تعلق رکھنے والے 1287ء کے دور کے مشہور محدث ابن عساکر کے مطابق نعلین پاک کی یہ نقل1300ء میں بنائی گئی تھی .
— Baher Esmail (@EsmailBaher) October 14, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہجرت اسلامی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے اس کے دوران پیغمبر اسلامﷺ کی زندگی پر روشنی ڈالنے والی یہ نمائش 9 ماہ تک جاری رہے گی جو ریاض، جدہ اور مدینہ میں منعقد کی جائے گی . ایتھرا کے ڈائریکٹر عبداللہ الراشد کے مطابق یہ صرف ایک نمائش نہیں ہے . یہ ایک مکمل پراجیکٹ ہے جسے بے مثال اور جدید انداز میں پیش کیا گیا ہے، یہ ایک موبائل گلوبل شو ہے .
انہوں نے مزید بتایا کہ ہجرت اسلامی قمری کیلنڈر کے آغاز کی علامت ہے، اس نمائش میں نوادرات کا ایک مجموعہ، 14 انٹرایکٹو اسٹاپز جسے مقامی اور غیر ملکی ماہرین نے شاندار طریقے سے ڈیزائن کیا ہے، ہجرت کی کہانی پر مبنی ایک کتاب اور دستاویزی فلم بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے .