اسٹیڈیم میں موجود لڑکی کے مانگنے پر محمد رضوان نے بھی شرٹ اتار کر دیدی لیکن نسیم شاہ نے کیا جواب دیا؟ جانئے

کنبرا(قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیم ان دنوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے تاہم اس سے قبل گرین شرٹس نیوزی لینڈ ٹیم کو ان کے اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر ٹرائی سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔ٹرائی سیریز کے دوران وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان سمیت دیگر کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مداح نے ان سے شرٹ کا سوال کیا۔
جیو نیوز کے مطابق ویڈیو میں محمد رضوان سے ایک مداح لڑکی نے شرٹ کا سوال کیا جس پر رضوان نے سٹیڈیم میں شرٹ اتار کر مداح کی جانب اچھال دی جسے مداحوں نے پکڑلیا، بعد ازاں رضوان سینڈو میں ڈریسنگ روم کی طرف چل دیے۔ اس کے بعد اگلے ہی لمحے فاسٹ بولر نسیم شاہ سے بھی ایک مداح لڑکی نے بھائی کہتے ہوئے شرٹ کا سوال کیا، جس پر نسیم شاہ نے مسکراتے ہوئے انکار کردیا۔لڑکی کے اصرار پر نسیم کا کہنا تھا کہ میں ایسا نہیں کرسکتا، میرے پاس یہی ایک شرٹ ہے جو واپس کرنی ہے آپ سیلفی لے لی شرٹ نہ مانگیں۔