روسی صدر نے افغان طالبان سے متعلق عالمی برادر ی کو اہم پیغام دیدیا

ماسکو(قدرت روزنامہ)روسی صدر پیوٹن نے بالآخر افغان طالبان سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ طالبان کا قبضہ ایک حقیقت ہے ،امید ہے وہ امن و امان کے قیام کے حوالے سے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔

ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھادوسرے ممالک اپنی اقدار افغانستان پر مسلط نہ کریں،طالبان کا قبضہ ایک حقیقت ہے،امید ہے وہ امن و امان کے قیام کے حوالے سے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے،انہوں نے کہا روس افغانستان کے استحکام میں دلچسپی رکھتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل یورپی یونین کے صدر بھی افغان طالبان کے حق میں بیان دے چکے ہیں ،برطانوی چیف آف ڈیفنس کا کہنا تھا کہ جس طرح سے افغان طالبان کی طرف سے اچھے بیانات سننے کو مل رہے ہیں ایسے میں انہیں موقع دینا چاہیے ۔

اس وقت کابل ائیر پورٹ پر امریکی نیٹو اور مختلف ممالک کے سفیروں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ،جہاں ابھی تک طالبان کی طرف سے کسی قسم کی کوئی کاروائی دیکھنے کو نہیں ملی ،افغان طالبان کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے افغان عوام کو پرامن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ہنر مند افراد افغانستان میں ہی رہیں انہیں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ۔

Recent Posts

ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے واقعہ کا نوٹس،کمشنر سے رپورٹ طلب، ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ ہائی سکول 95/9ایل،ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے…

1 min ago

لیسکو کی خصوصی مہم ، ہزاروں کی تعداد میں بجلی چور پکڑ ے گئے، کتنے کروڑ یونٹس چارج کیے گئے ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو ) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،…

8 mins ago

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پریوینشن آف…

18 mins ago

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

6 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

6 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

6 hours ago