اشنا شاہ نے اپنے بوائے فرینڈ کی سالگرہ کیسے منائی؟ تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہاشنا شاہ نے اپنے بوائے فرینڈ حمزہ امین کے ساتھ سالگرہ منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اشنا شاہ اپنے بوائے فرینڈ حمزہ امین کے ہمراہ موجود ہیں۔

ان تصاویر کر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ سالگرہ کی رات نیلی آنکھوں کے ساتھ۔

وائرل تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل اشنا شاہ نے حمزہ امین کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کیا تھا، حمزہ امین ایک پیشہ ور گولف کھلاڑی ہیں اور وہ ایشیا پیسیفک گالف فیڈریشن کے چیئرمین تیمور حسن امین کے بیٹے بھی ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں وہ انگوری کلر کا لباس پہنے بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)


گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکارہ کی تصاویر وائرل ہو گئی تھیں جس میں انہیں غیر مناسب لباس پہنے دیکھا گیا تھا۔


وائرل تصاویر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اشنا شاہ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔واضح رہے کہ اشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔