ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے تمام حدیں پار کردیں، تنقید کاشکار

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ وماڈل صدف کنول اکثر سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے . حال ہی میں اداکارہ کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جنہیں دیکھتے ہی صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا .


وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدف کنول نے انتہائی غیر مناسب مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہےجبکہ اداکارہ کی چند تصاویر ان کے شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ بھی ہیں . اداکارہ کی تصاویر مختلف لباس میں لی گئی ہیں .
تصاویر دیکھیں:


واضح رہے کہ صدف کنول نے ڈرامہ سیریل ’الف‘، ’رنگین‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھائے .

. .

متعلقہ خبریں