ہمیں علم نہیں دہشت گردوں سے کس طرح سمجھوتہ کیا جاتاہے، شیری رحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرشیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمیں علم نہیں دہشت گردوں سے کس طرح سمجھوتہ کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں علم نہیں دہشت گردوں سے کس طرح سمجھوتہ کیا جاتا ہے۔ یہ تو شر پسند بھی نہیں یہ مذہب کو استعمال کرتے ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تو کہا تھا پاکستان کے باشندوں سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ جہاں آپریشنز ہورہے ہیں ہمیں اعتماد میں لیا جائے اور بتایا جائے کدھر کدھر ہورہا ہے۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ 18 اکتوبر کےزخم نہیں بھولیں،اے پی ایس پر کیا ہوا۔ کالعدم ٹی ٹی پی سر اٹھا رہی ہے، ان کے غیر مسلح ہونے کے ثبوت دیں ہمیں۔
شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے لیےٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن بنایا جائے۔ ہم اقتدار میں اس لیے نہیں آئے تھے کہ دہشت گردی سراٹھائے۔ ہمارے دور میں سوات آپریشن شروع ہوا تھا۔ انسانی حقوق کے معاملات پر آگے بڑھیں ،پارلیمنٹ کے پاس اختیارات ہیں۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے مذید کہا کہ ہم نے ملک بچانا ہے، اس کےلیے کام کرناہوگا۔ میرے خلاف سوشل میڈیا پر غیر مناسب باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویسے بھی خواتین سافٹ ٹارگٹ ہے۔

Recent Posts

موسمیاتی تبدیلیاں، بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ کے ویو کے بعدمعمول سے زیادہ…

13 mins ago

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی…

20 mins ago

کان کنی کے لئے پی پی ایل کا ایف ڈبلیو او کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے…

27 mins ago

حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری ،وزیر اعلیٰ کے مشیر انڈسٹریز نے نوٹس لے لیا

حب(قدرت روزنامہ)حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری وزیر اعلیٰ کے مشیر انڈسٹریز میر علی…

32 mins ago

قلعہ عبداللہ میں 3 سال کے بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے اور بلوچستان کے…

40 mins ago