لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئےامدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کردی گئی ہے . تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئےامدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کردی گئی ہے .
ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل کا کہنا ہے کہ 150 پیکٹ کھانے پینے کی اشیاء خیبر میل ایکسپریس کے ذریعے روہڑی روانہ کیے ہیں .
انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں منرل واٹر،خشک راشن،خشک دودھ کے پیکٹ ، بسکٹ ، چنے اور مسور کی دالیں، چینی،ماچس ، چاول کے پیکٹ ، گھی، اور چاۓ کی پتی وغیرہ بھیجے گئے ہیں . ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ سیلاب میں گھرے ہوئے بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں .
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کلیکشن سینٹر میں امدادی سامان جمع کرائیں ہم انہیں بروقت سیلاب زدہ علاقوں میں فری روانہ کریں گے .