سیلاب سے کتنی تباہی ہوئی؟ سندھ حکومت نے ضلع اور تعلقہ سطح پر کمیٹیاں قائم کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ میں سیلاب متاثرین کے نقصان کے جائزہ لینے کے معاملے پر سندھ حکومت نے ضلع اور تعلقہ سطح پر کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیلاب زدگان کے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹی ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں کام کرینگی۔
تعلقہ سطح پر اسسٹنٹ کمشنر سیلاب متاثرین کے نقصان کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ کمیٹیوں مین پاک فوج، محکمہ بلدیات ، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے افسران شامل ہونگے۔کمیٹیوں کو سندھ بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصان کا جائزہ لیکر رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کرے گی۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں، لائیو اسٹاک گھروں سمیت قیمتی اشیاء ضایع ہونے کے مکمل اعداد شمار اکٹھے کرکے رپورٹ سندھ حکومت کو پیش ہوگی۔رپورٹ کی روشنی میں سندھ حکومت جائزہ لیکر متاثرین کو معاوضہ دے گی۔