موبائل فونز کی درآمد میں 68 فیصد کمی، فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موبائل فونز کی درآمد میں 68 فیصد کمی پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اہم بیان جاری کردیا ہے . اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ موبائل فونز کی درآمد میں 68 فیصد کمی ہوئی ہے اور یہ انتہائی تشویشناک ہے .


فواد چوہدری نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ موبائلز پر ٹیکس کی بھرمار ہے، آج موبائل فون کمیونیکیشن معیشت کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک ہے اس لیے حکومت عقل کرے اور ٹیکس کو ریشنلائز کرے . انہوں نے مزید کہا کہ ورنہ موبائل فونز کی درآمد میں اتنی بڑی کمی ہمیں شدید متاثر کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں