پاکستان

اپنے موبائل فون سمیت تمام بجلی سے چلنے والے آلات فوری چارج کر لیں۔۔۔پورے ملک میں بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوکرین نیشنل انرجی کمپنی نے روسی حملے کے خدشے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو موبائل فون سمیت دیگر برقی آلات چارج کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر 10 اکتوبر سے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز انرجی پلانٹ پر ہونے والا حملہ بھی اسی حملوں کا تسلسل ہے جس کی وجہ سے ایک وقت میں 4 گھنٹے کی بجلی بندش ملک بھر کو متاثر کرسکتی ہے۔اسی خدشے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو اپنے موبائل فونز، چارجنگ لائٹ اور دیگر برقی آلات کو چارج کرنے کے ساتھ پانی ذخیرہ کرنے، کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر ضروری اشیاء کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر پہلے ہی بجلی کی صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں کہ روس کے فضائی حملوں سے 30 فیصد پاور اسٹیشنز تباہ ہوچکے ہیں۔دوسری جانب مغربی رہنماؤں نے روس کی جانب سے یوکرین کے پاور اسٹیشنز پر حملوں کی مذمت کی ہے۔یورپی یونین کے صدر کی جانب سے سوشل اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے سویلین انفرااسٹرکچر پر حملہ اور خاص طور پر بجلی کےنظام پر حملہ جنگی جرائم ہے، موسم سرما میں بجلی پانی بند کرنا دہشتگردی کی کارروائیوں کے مترادف ہے۔

متعلقہ خبریں