جائیں تو جائیں کہاں،اب خشک روٹی بھی پیٹ بھر کر کھانا مشکل ہو گیا۔۔۔روٹی اور نان قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی انتظامیہ لاہور نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام پر ایک اور بم گرا دیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی کے ستائے عوام پر روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا مزید بوجھ ڈال دیا۔انتظامیہ کی جانب سے نان روٹی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،

جس کے مطابق سادہ روٹی 14 جبکہ نان 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے سے شہری شدید پریشان ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل روٹی 10 سے بڑھا کر 12 روپے نان 15 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کیا گیا تھا اور تندور مالکان روٹی بارہ کی بجائے 15 اور جب کہ نان بیس روپے میں فروخت کرنا شروع کر دیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تندور مالکان سے مذاکرات کے بعد نئی قیمت مقرر کی گئی ہے۔