اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے پسندیدہ اردو ملی نغمے کے بارے میں بتادیا۔سوشل میڈیا پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا بی بی سی کو دیے گئے انٹریو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے پسندیدہ ملی نغمے کے بارے میں بتارہی ہیں۔
دوران انٹریو بی بی سی کی میزبان کی جانب سے جمائما سے فرمائش کی گئی کہ وہ اردو میں کچھ بول کر دکھائیں جس پر جمائما نے کہا ’’پاکستان زندہ باد کافی ہوگا یا پھر آپ چاہتی ہیں میں کچھ زیادہ بولوں‘‘۔
میزبان نے کہا کہ نہیں میں چاہتی ہوں کہ آپ اردو میں کوئی گانا سنائیں۔ جس پر جمائما گولڈ اسمتھ نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے اردو بولنے کی زیادہ فکر نہیں البتہ میری آواز کی فکر ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں پاکستانی بچوں کے ساتھ ایک ملی نغمہ گایا کرتی تھی۔ اور پھر انہوں نے مشہور ملی نغمہ ’’آؤ بچوں سیر کرائیں تم کو پاکستان کی جس کی خاطر ہم نے دی قربانی لاکھوں جان کی‘‘، گاکر سنایا۔
جمائما کی پاکستانی ملی نغمہ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس کلپ پر زبردست تبصرے کے جارہے ہیں اور جمائما کی اردو کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…