میتھیو ہیڈن شاہین شاہ آفریدی کو کس نام سے پکارتے ہیں؟ ویڈیو دیکھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے والے وہ گیند باز ہوں گے جن پر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی نظریں جمی ہوں گی۔ ساتھ ہی شائقین کرکٹ بھی شاہین شاہ آفریدی کو وکٹیں اڑانے دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
ان دنوں آسٹریلیا کے شہر گابا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھرپور انداز سے پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ سابق آسٹریلوی اوپنر بلے باز میتھیو ہیڈن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینٹور کے فرائض انجام دیں گے جو ان دنوں کھلاڑیوں کو ٹپس دینے میں مصروف ہیں۔


وہیں میتھیو ہیڈن کی شاہین آفریدی کے ساتھ بھی ہنسی مذاق کرتے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کی ویڈیو جاری کی جس میں میتھیو ہیڈن نے شاہین شاہ آفریدی کے نِک نیم سے متعلق فینز کو بتایا۔


مذکورہ ویڈیو میں میتھیو ہیڈن پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو پریمیئم کے نام سے پکارتے ہیں۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی میتھیو ہیڈن کو بتاتے ہیں کہ 2 ماہ بعد باؤلنگ کا آغاز کیا ہے، بہت اچھا لگ رہا ہے۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی شاید اس وقت کے بہترین فاسٹ باؤلر ہیں، ان کی بولنگ کی رفتار ان کے اعتماد کے ساتھ واپس آئے گی۔