اتوار یا پیر تک لانگ مارچ کا اعلان ہو جائے گا

پشاور(قدرت روزنامہ) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، اگر وزیراعظم ملاقات کے لیے مکمل ایجنڈا بتائیں تو پھر بات ہو سکتی ہے . 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اتوار یا پیر تک لانگ مارچ کا اعلان ہو جائے گا .


انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اصل مسائل پر کوئی بات نہیں کرتا ،ہمیں خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہئے ،جو بھی مذاکرات ہوں وہ آئین پاکستان کی حدود میں ہوں . ملکی مسائل پر وفاقی حکومت کی کوئی توجہ نہیں ،صرف ذاتی مفاد کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج عوام کا رجحان عمران خان کی طرف بڑھ گیا ہے کیونکہ عمران خان عوام کے دل کی بات کر رہا ہے .
اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہمارا صرف ایک مطالبہ ہے فوری الیکشن کرائے جائیں . حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، اگر وزیراعظم ملاقات کے لیے مکمل ایجنڈا بتائیں تو پھر بات ہو سکتی ہے . دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان یا اس کے کسی نمائندے سے مذاکرات نہیں ہو رہے . نواز شریف نے پارٹی رہنماوں سے ملاقات میں بیک ڈور رابطوں کے بارے میں واضح کر دیا .
نواز شریف کا کہنا ہے مشکل وقت میں حکومت سنبھالی جس کا مقصد ملک کو بچانا تھا . عام انتخابات آئندہ سال ہی ہوں گے . نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے رابطے میں رہتا ہوں . عمران خان یا اس کے کسی نمائندے سے خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے . جبکہ نوازشریف نے ضمنی انتخابات میں پنجاب میں قومی اسمبلی اور صوبائی کی دو نشستوں پر لیگی رہنمائوں کی شکست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف ، پنجاب کے صدر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے رپورٹ طلب کرلی ہے .
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے پنجاب میں قومی اسمبلی اور صوبائی کی دو نشستوں پر لیگی رہنمائوں کی شکست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف ، پنجاب کے صدر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے مکمل تفصیلات طلب کرلیں . لیگی ذرائع کے مطابق اگر ڈاکٹر شذرہ منصب کی بھرپور مہم چلائی جاتی تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہوتی .

. .

متعلقہ خبریں