سعودی عرب سے جدید آکسیجن پروڈکشن پلانٹس کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)سعودی عرب سے جدید آٹھ آکسیجن پروڈکشن پلانٹس پاکستان پہنچ گئے ۔

وفاقی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لاہور میں پہنچنے والے سعودی عرب سے اسپتالوں میں آکسیجن پیدا کرنے والے 8 پلانٹس جدیدٹیکنالوجی سے تیار کردہ ہیں ۔

ایک آکسیجن پلانٹ 50 مریضوں کے لیے آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ سعودی عرب سے پہنچنے والے آکسیجن پلانٹس کل اسلام آباد منتقل کیے جائیں گے جبکہ سال کے آخر تک اس طرح کے 50 مزید آکسیجن پلانٹس پاکستان پہنچیں گے۔

وفاقی حکام کے مطابق سعودی عرب کے علاوہ گلوبل فنڈ بھی پاکستان کو آکسیجن پلانٹس فراہم کرے گا جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی اس طرح کے آکسیجن پلانٹ خریدنے جا رہی ہے، پہلے مرحلے میں یہ آکسیجن پلانٹس گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دور دراز کے اسپتالوں میں نصب کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے چھوٹے سیکنڈری کیئر اسپتالوں میں بھی یہ آکسیجن پلانٹس نصب کیے جائیں گے۔

وفاقی حکام کا بتانا ہے کہ سعودی عرب اس طرح کے 18 آکسیجن پلانٹس پاکستان کو فراہم کرے گا جبکہ گلوبل فنڈ اس طرح کے 36 آکسیجن پلانٹ پاکستان کو فراہم کرنے جا رہا ہے۔

Recent Posts

کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس…

6 mins ago

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست…

14 mins ago

امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ری پبلکن امریکی رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری…

21 mins ago

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں…

39 mins ago

برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا

ریو ڈی جنیرو(قدرت روزنامہ)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں طوفانی بارش سے…

42 mins ago

گرلز کالج جناح ٹاﺅن کے امتحانی مرکز میں طالبہ پر تشدد کا نوٹس لیا جائے، روزینہ خان خلجی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین کوئٹہ فاﺅنڈیشن روزینہ خان خلجی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی…

52 mins ago