برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اب تک کے نتائج کے مطابق برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی ایک ہزار 5 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پرہے جبکہ کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی 435 ۔۔ 435 نشستیں حاصل کر سکی ہیں۔
بلدیاتی انتخابات میں گرین پارٹی نے 137 نشستیں جیت لیں جبکہ 214 آزاد امیدوار بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔
وزیراعظم رشی سونک کے حلقے میں بھی کنزرویٹو پارٹی ہار گئی، لیبر پارٹی سے متعدد مضبوط سیٹیں چِھن گئیں، بریڈ فورڈ میں بھی لیبر پارٹی کو آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لیبر پارٹی نے بریڈ فورڈ میں 10 سیٹیں جیتیں جبکہ 9 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔
11 میں سے 4 میئر کے نتائج بھی آگئے، لیبر کو مشرقی مڈلینڈز، نارتھ ایسٹ، یارک اور نارتھ یارکشائرمیں کامیاب حاصل ہوئی، برٹش پاکستانی میئر صادق خان کے مستقبل کا فیصلہ کل ہوگا۔

Recent Posts

اس وقت ملک میں آئین معطل ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد…

39 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکی راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا دورہ، مریضوں سے بات چیت،مزدوروں کی کم اجرت کا نوٹس

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کادورہ کیا…

1 hour ago

آئین پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی، پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوچکی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے وفد کی عمر ایوب کی قیادت میں…

1 hour ago

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری اخلاق باجوہ کے گھر آمد

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری صدر پنجاب اسمبلی…

1 hour ago

جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کا نوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے…

2 hours ago

سم بند کرنا بڑی بیماری کا پیناڈول سے علاج کرنے کے مترادف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago