سم بند کرنا بڑی بیماری کا پیناڈول سے علاج کرنے کے مترادف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے فون کی سمز بند کرنے کی مخالفت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ فون کی سم بند کرنا زیادہ اثر نہیں کرے گا، آج کل لوگ فون پر ٹیکس بچانے کے لیے پہلے ہی بغیر سم کے وائی فائی پر فون چلارہے ہیں، سم بند کرنا بڑی بیماری کا پیناڈول سے علاج کرنے کے مترادف ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف اعلان جنگ ہونا چاہیئے، یہ لاڈ پیار والے اقدامات بھی بددیانتی ہے۔نمونے کے طور پر سگریٹ ہی لے لیں، یہ 300 ارب کی ڈکیتی ہے، گنتی کریں گے تو ہزاروں ارب روپے بنیں گے۔

Recent Posts

کراچی میں پان کی دکان سے لوٹ مار کے الزام میں ڈی ایس پی ظفر جاوید معطل

کراچی(قدرت روزنامہ)پان کی دکان سے لوٹ مار کے الزام میں ڈی ایس پی ظفر جاوید…

30 mins ago

شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ کی آمدآمد،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا۔ تفصیلات کےمطابق عیدالاضحیٰ میں…

6 hours ago

سیاسی و حکومتی معاملات پر مذاکرات کیلئے ایم کیوایم کی 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی…

6 hours ago

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے واقعہ پرسوارا بھاسکر کا بیان بھی سامنے آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی…

6 hours ago

دکی ،کوئلہ لوڈنگ کی بندش سے متعلق 14 دن سے جاری ہڑتال ختم

دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14…

7 hours ago

چمن،ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شدید زخمی

چمن (قدرت روزنامہ)چمن روغانی روڈ پر نامعلوم افراد کی ایف سی فورسیز کی گاڑی پر…

7 hours ago