برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے . اب تک کے نتائج کے مطابق برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی ایک ہزار 5 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پرہے جبکہ کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی 435 .

. 435 نشستیں حاصل کر سکی ہیں . بلدیاتی انتخابات میں گرین پارٹی نے 137 نشستیں جیت لیں جبکہ 214 آزاد امیدوار بھی کامیاب قرار پائے ہیں . وزیراعظم رشی سونک کے حلقے میں بھی کنزرویٹو پارٹی ہار گئی، لیبر پارٹی سے متعدد مضبوط سیٹیں چِھن گئیں، بریڈ فورڈ میں بھی لیبر پارٹی کو آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا . لیبر پارٹی نے بریڈ فورڈ میں 10 سیٹیں جیتیں جبکہ 9 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے . 11 میں سے 4 میئر کے نتائج بھی آگئے، لیبر کو مشرقی مڈلینڈز، نارتھ ایسٹ، یارک اور نارتھ یارکشائرمیں کامیاب حاصل ہوئی، برٹش پاکستانی میئر صادق خان کے مستقبل کا فیصلہ کل ہوگا . . .

متعلقہ خبریں