ابھی تو جنگ کا آغاز ہوا ہے، ابھی سے گھبرا گئے؟ فواد چوہدری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تو جنگ کا آغاز ہوا ہے، ابھی سے گھبرا گئے۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی حالیہ صورتحال پر بیان جاری کیا ہے۔
فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ابھی تو جنگ کا آغاز ہوا ہے، ابھی سے گھبرا گئے؟ لاکھوں لوگ جب گھیراؤ کریں گے تو بھاگنے کی جگہ نہیں رہنی۔
اسلام آباد اس وقت ایسے قلعے کا منظر پیش کر رہا ہے جو بڑی فوج کے محاصرے میں ہو، ابھی تو جنگ کا آغاز ہوا ہے ابھی سے گھبرا گئے؟ لاکھوں لوگ جب گھیراؤ کریں گے تو بھاگنے کی جبکہ نہیں رہنی معاملات کو Point of No Return پر نہ لے کر جاؤ #ImranKhanOurRedLine
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 21, 2022
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ معاملات کو پوائنٹ آف نو ریٹرن پر نہ لے کرجاؤ۔دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس فیصلے سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کسی بھی کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، امپورٹڈ حکومت نے بار بار کوشش کی، کسی طرح عمران خان کو تکنیکی طور پر ناک آؤٹ کیا جائے۔
عمران خان کیخلاف کسی بھی کیس میں کچھ بھی نہیں ہے-امپورٹڈ حکومت نے بار بار کوشش کی-کسی طرح عمران خان کو تکنیکی طور پرناک آؤٹ کیا جائے- سیاسی,عوامی میدان میں وہ ہر جگہ عمران خان سے شکست کھارہے ہیں-انشاء اللہ عمران خان ایک بار پھر سر خرو ہونگے-اللہ پر ایمان-مشکلات سے نکلے گا پاکستان
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 21, 2022
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ سیاسی، عوامی میدان میں وہ ہر جگہ عمران خان سے شکست کھارہے ہیں، انشاء اللّٰہ عمران خان ایک بار پھر سر خرو ہوں گے، اللّٰہ پر ایمان، مشکلات سے نکلے گا پاکستان۔