ایرانی میڈیا کی برٹنی اسپیئرز پر تنقید

ایران (قدرت روزنامہ)معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ایران کی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا مہنگا پڑگیا . برٹنی اسپیئرز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہسا امینی کی تہران پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد ہلاکت پر ایران کے سراپا احتجاج عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے .


اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’میں اور میرے شوہر آزادی کی جنگ لڑنے والے ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں‘ . ایرانی خبر رساں ایجنسی نے بھی برٹنی اسپیئرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے .
ایران کے سرکاری میڈیا نے گلوکارہ کے ایران میں سراپا احتجاج عوام کے ساتھ یکجہتی کرنے پر اُنہیں یہ یاد دلایا کہ وہ کئی سالوں سے اپنے والد کے کنٹرول میں رہنے کی وجہ سے ابھی ذہنی مسائل کا شکار ہیں، اس لیے ایسی حالت میں وہ یوں کسی سنجیدہ صورتحال پر اپنا کوئی بیان دینے کی اہل نہیں ہیں .
اس سے قبل ایرانی میڈیا نے شکیرا کے ایرانی خواتین کے حق میں آواز اُٹھانے پر بھی تنقید کی تھی . ایرانی میڈیا نے گلوکارہ پر طنز کرتے ہوئے ایک میم پوسٹ کی تھی، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ شکیرا امریکا اور سعودی عرب میں خواتین کے خلاف پولیس تشدد کو نظر انداز کر رہی ہیں .
یاد رہے کہ برٹنی اسپیئرز نے جون میں ایک ایرانی نژاد اداکار اور فٹنس ٹرینر سیم اصغری سے شادی کی ہے . سیم اصغری جوکہ نوعمری میں ہی امریکاشفٹ ہوگئے تھے، اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر باقاعدگی سے ایران کی موجودہ صورتحال سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں . اُنہوں نے بھی اپنی ایک ویڈیو میں ایران کی موجودہ حکومت کو ملک میں سخت قوانین لاگو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا .

. .

متعلقہ خبریں