عمران خان دوبارہ سرخرو ہوکرنکلیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ سرخروہوکرنکلیں گے۔شیخ رشید نے کا کہنا ہے کہ اس طرح کےفیصلےکاپہلےسےہی اندیشہ تھا۔ الیکشن کمیشن کافیصلہ عمران خان کےعوامی سوچ کےحق میں جائےگا۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جارہاہے۔ آرمی چیف ریٹائرہورہےہیں، جویہ سوچ رہےتھے وہ نہیں ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ غیرذمہ دارانہ سیاسی بنیادکافیصلہ خودمرجائےگا۔ عمران خان دوبارہ سرخروہوکرنکلیں گے۔انھوں نے مذید کہا کہ جمعہ کوجوبھی فیصلہ آتاہےپہلےہی پتہ چل جاتاہے۔ادھرپاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل بابراعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف آج ہی عدالت جائیں گے۔بول نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ایسا فیصلہ دینے کا اختیارنہیں تھا، یہ فیصلہ نہیں وفاق پر حملہ ہے۔ پورے ملک کے لیڈر کو بغیر کسی ٹرائل کے نااہل کردیا، پی ڈی ایم کی برانچ سے ایسے فیصلے کی توقع تھی۔