عمران خان دوبارہ سرخرو ہوکرنکلیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ سرخروہوکرنکلیں گے . شیخ رشید نے کا کہنا ہے کہ اس طرح کےفیصلےکاپہلےسےہی اندیشہ تھا .

الیکشن کمیشن کافیصلہ عمران خان کےعوامی سوچ کےحق میں جائےگا . سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جارہاہے . آرمی چیف ریٹائرہورہےہیں، جویہ سوچ رہےتھے وہ نہیں ہوگا .
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ غیرذمہ دارانہ سیاسی بنیادکافیصلہ خودمرجائےگا . عمران خان دوبارہ سرخروہوکرنکلیں گے . انھوں نے مذید کہا کہ جمعہ کوجوبھی فیصلہ آتاہےپہلےہی پتہ چل جاتاہے . ادھرپاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے .
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل بابراعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف آج ہی عدالت جائیں گے . بول نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ایسا فیصلہ دینے کا اختیارنہیں تھا، یہ فیصلہ نہیں وفاق پر حملہ ہے . پورے ملک کے لیڈر کو بغیر کسی ٹرائل کے نااہل کردیا، پی ڈی ایم کی برانچ سے ایسے فیصلے کی توقع تھی .

. .

متعلقہ خبریں