بگ باس سیزن 16 کی سب سے مہنگی امیدوار سمبل توقیر خان کے بارے میں وہ باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بگ باس سیزن 16 کی سب سے مہنگی امیدوار سمبل توقیر خان کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔بھارتی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق سمبل کا تعلق ریاست مدھیاپردیش کے شہر کٹنی سے ہے، وہ دھاونی بھانوشالی کی میوزک ویڈیو ’واسطے‘ کا حصہ بھی ہیں تاہم سمبل اب تک کسی ایک مباحثے کا حصہ بننے میں ناکام رہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sumbul Touqeer Khan (@sumbul_touqeer)


انہوں نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز 2009ء میں بطور سبھادرا ’چدرگپت موریا‘ نامی شو سے کیا تھا۔
بگ باس کی ایک حالیہ قسط میں سمبل توقیر نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہاﺅس سے باہر کسی شخص کے ساتھ تعلق میں ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sumbul Touqeer Khan (@sumbul_touqeer)


انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ بوائے فرینڈ کون ہے تاہم سمبل کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ شخص فہمان خان ہے جس نے ’املی‘ میں سمبل کے ساتھ کام کیا تھا۔
سمبل توقیر بگ باس 16 میں ایک ہفتے کے 12 لاکھ روپے لے رہی ہیں جبکہ نمرت کور، ٹینا دتا اور مانیا سنگھ کو فی کس 8 لاکھ بھارتی روپے فی ہفتہ معاوضہ دیا جا رہا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sumbul Touqeer Khan (@sumbul_touqeer)


اس سیزن کے متنازعہ ترین امیدوار ساجد خان مبینہ طور پر 5 لاکھ روپے فی ہفتہ معاوضہ لے رہے ہیں۔