سونیا حسین اداکارہ صبا قمر کی ذاتی زندگی سے متعلق اہم راز جاننے کی خواہشمند، راز کیا ہے؟ جانئیے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سونیا حسین ،اداکارہ صبا قمر کی ذاتی زندگی سے متعلق اہم راز جاننے کی خواہشمند ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر بھارتی صحافی فریدون شہریار کو لائیو انٹرویو دیا، اور اس دوران بہت سے موضوع پر گفتگو کی۔
View this post on Instagram
اس دوران صبا قمر سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ سونیا کا کہنا تھا کہ وہ یہ جاننے میں یکساں دلچسپی رکھتی ہیں کہ شانو کون ہے؟ جو ہر دوسرے دن چاکلیٹ، گلاب کے گلدستے اداکارہ صبا قمر کے لیے بھیجتا ہے۔
گزشتہ دنوں سے اداکارہ صبا قمر کو ایک خفیہ مداح ’’شانو‘‘ سے تحفے مل رہے ہیں، جو اسے اپنی پری (شہزادی) کہتا ہے، صبا قمر کے مداحوں سمیت ان کے دوست بھی شانو کے بارے میں جاننےکے لیے کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ سونیا حسین اس بار عروہ حسین کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ٹِچ بٹن میں نظر آئیں گی جس میں فرحان سعید بھی ہیں۔
اس فلم کے ہدایت کار قاسم علی مرید نے متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں مداحوں کو بتایا ہے کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، جلد ٹچ بٹن کو ریلیز کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ 11 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ٹچ بٹن میں اداکار فرحان سعید، ایمان علی، فیروز خان، سونیا حسین، سہیل احمد، عروہ حسین، مرینہ خان، گل رعنا و دیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔